ETV Bharat / state

طوفان سے نمٹنے کے لئے ایک طویل مدتی حل کا مطالبہ - امداد فراہم کرنے کا مطالبہ

نوین پٹنائک نے مودی سے ریاست کے ساحلی علاقوں میں مستقل بنیادی ڈھانچے، کوسٹل سٹروم سرج پروٹیکشن پلان اورڈیزاسٹر ریزیسٹنس پاور سسٹم کے لئے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

طوفان سے نمٹنے کے لئے ایک طویل مدتی حل کا مطالبہ

author img

By

Published : May 28, 2021, 10:37 PM IST

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے طوفان سے نمٹنے کے لئے ریاست کے ساحلی علاقوں میں مستقل بنیادی ڈھانچے، کوسٹل سٹروم سرج پروٹیکشن پلان اورڈیزاسٹر ریزیسٹنس پاور سسٹم کے لئے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پٹنائک نے یہ مطالبہ آج یہاں وزیر اعظم مودی کی صدارت میں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے پہنچنے پر منعقدہ جائزہ میٹنگ میں کیا۔

اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آر سی) پردیپ جینا نے جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے طوفان یاس سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لئے کسی طرح کی خصوصی امداد کی مانگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کے طوفان سے متعلق پاورپوائنٹ پریزنٹیشن دینے سے پہلے آٹھ منٹ کا ویڈیو پروجیکشن دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان یاس نے بہت سارے دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور وزیراعلیٰ نے طوفان کو کم کرنے کے لئے طویل مدتی حل اور ساحلی طوفان سے بچاؤ کے منصوبے پر زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.