بھونیشور: عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اڈیشہ کے پہلے کھلاڑی بنےجیولن پھینکنے والے اسٹار کشور جینا
نے جیولین تھرو میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوان مقام حاصل کیا ۔ انہوں نے جیولن تھرو میں 84.77 میٹر کا فاصلہ طے کیا، جو عالمی سطح پر انکی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کشور کی شرکت ایتھلیٹ کے لیے ایک قابل ذکر کارنامہ ہے اور اوڈیشہ کی کھیلوں کی تاریخ میں بھی ایک سنگ میل ہے۔
کشور جینا کے ناقابل تسخیر جذبے کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر پٹنائک نے کہا، "کشور جینا کے شاندار سفر اور بوڈاپیسٹ میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی نے نہ صرف ہماری ریاست اور قوم کی عزت افزائی کی ہے، بلکہ آنے والے برسوں تک بہت سے ایتھلیٹس کو بھی متاثر کیا ہے۔ .
یہ بھی پڑھیں:World Athletics Championships 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023، نیرج چوپڑا نے گولڈ جیت کر تاریخ رقم کی
عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک باوقار عالمی ایونٹ ہے، جو ٹریک اور فیلڈ کے مختلف شعبوں میں مقابلہ کر پوری دنیا کے بہترین ایتھلیٹس کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ کشور جینا کی اس چیمپیئن شپ میں شرکت نہ صرف ایک ذاتی کامیابی کی نمائندگی کرتی ہے، بلکہ اس کھیل اور صلاحیت کی بھی عکاسی کرتی ہے جو اوڈیشہ دنیا کو پیش کرتا ہے۔
یواین آئی