ETV Bharat / state

Odisha Cabinet Reshuffle: اڑیسہ کابینہ میں رد وبدل، اکیس نئے وزراء  کی حلف برداری - 21 نئے وزرا کی حلف برداری

اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک Odisha CM Naveen Patnaik نے اتوار کو اپنی کابینہ میں 21 نئے وزراء کو شامل کرتے ہوئے وزارت میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ نئی کابینہ میں 13 کابینی وزیر بنائے گئے ہیں جبکہ 8 لیڈروں کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنایا گیا ہے۔Odisha Cabinet Reshuffle

Odisha Cabinet Reshuffle
اڑیسہ کابینہ میں ردوبدل، 21 نئے وزرا کی حلف برداری
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 9:57 PM IST

بھونیشور: اڑیسہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ریاستی سکریٹریٹ کے لوک سیوا بھون کے کنونشن ہال میں نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اڑیسہ کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وزراء کونسل کی حلف برداری کی تقریب راج بھون کے علاوہ کہیں اور منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ میں شامل تمام وزراء سے کہا تھا کہ وہ اپنے استعفے جمع کرائیں تاکہ چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کی پانچویں میعاد کے تیسرے سال کے دوران نئی کابینہ تشکیل دی جاسکے۔Odisha Cabinet Reshuffle

اس کے مطابق تمام 20 کابینی وزراء نے اپنے استعفے اسپیکر ایس این پاترا کو پیش کیے، جنہوں نے خود بعد میں خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سیاسی ماہرین نے کہا کہ ریاست میں سال 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے وزارت میں تبدیلی کی گئی ہے۔نئی وزارت میں وزیر اعلی نوین پٹنائک نے گیارہ وزراء کو ہٹا دیا، جب کہ نو وزراء کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھا۔اس بار چیف منسٹر پٹنائک نے ایک اور وزیر کو شامل کیا ہے، جس سے ان کی حکومت میں وزراء کی کونسل کی تعداد چیف منسٹر سمیت 22 ہوگئی ہے۔ Odisha Cabinet Reshuffle

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا نوین پٹنائک کے تمام پروگرامز کے بائیکاٹ کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو حلف لینے والے 21 وزراء میں سے پانچ خواتین تھیں، جن میں سے دو پہلے ہی پٹنائک حکومت کی کابینہ میں رہ چکی ہیں۔ پٹنائک کی وزارت میں اس بار سات نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سے نوپاڈا اسمبلی سیٹ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والے راجندر ڈھولکیا کو پہلی بار کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ باقی چھ نئے لوگوں کو آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ Odisha Cabinet Reshuffle (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.