ETV Bharat / state

اڑیسہ : 30 تاریخ تک لاک ڈاؤن میں توسیع

اڑیسہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی تاریخ 14 اپریل سے بڑھاکر 30 اپریل کردی گئی ہے، اس طرح لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

اڈیشہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 4:07 PM IST

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ اڑیسہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے لاک ڈاؤن کو بڑھایا ہے۔ اس طرح لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔

اڈیشہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست
اڈیشہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے والی پہلی ریاست

فی الحال مرکز نے پورے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کی درمیانی شب سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ کئی ریاستوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن بڑھانے کی بات کہی تھی۔

مسٹر پٹنائک نے لاک ڈاؤن بڑھانے کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو 17 جون تک بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اڑیسہ میں کورونا سے اب تک 42 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اب تک کورونا میں مبتلا دو لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.