پوری: اڑیسہ کے پوری میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایک کروڑ روپے کی 900 گرام براؤن شوگر ضبط کی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیر کمار پانڈا نے منگل کو یہاں بتایا کہ چاروں ملزمان کو پیر کو گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے ان سے نو موبائل فون اور 11,000 روپے نقد بھی ضبط کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ Drugs seized in Odisha
انہوں نے کہا، "پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ باہر کے لوگ مقامی ڈیلروں کو ڈرگس سپلائی کرنے والے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر تھانہ بسیلیساہی کی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ چیز برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Pulwama پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار
اس سلسلے میں پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت مغربی بنگال کے رہائشی ازادو کے حسن علی اور عزیز الرحمان کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ کے کھردا ضلع کے تارابوئی کے رہنے والے علی اور جگت سنگھ پور ضلع کے مچھگاؤں کے رہنے والے بپلب ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یو این آئی