ETV Bharat / state

اوڈیشہ میں کورونا کے معاملات میں کمی - اوڈیشہ

اوڈیشہ میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ۔9) کے انفیکشن میں کمی آئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنیچر کی صبح تک 7,188 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ پانچ میں سے روزانہ دس سے 12ہزار سے زیادہ معاملات کا اضافہ نظر آرہا تھا۔

اوڈیشہ میں کورونا کے معاملات میں کمی
اوڈیشہ میں کورونا کے معاملات میں کمی
author img

By

Published : May 29, 2021, 10:37 PM IST

ریاست میں 7188 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 7,47,143تک پہنچ گئی اورکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6,47,133ہوگئی جبکہ 35مزید مریضو ں کی موت کے ساتھ اموات کااعداودشمار 2686ہوگیا۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبودمحکمہ نے کہاکہ ریاست کے 30اضلاع میں اس مدت میں 4026معاملات کورنٹائن سنٹروں سے اور 3162لوگ مقامی لوگوں کے رابطہ میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں مسلسل تین دنوں سے کورونا انفیکشن کے معاملات دس ہزار سے کم آرہے ہیں۔

ریاست میں 12مئی سے مسلسل کورونا وائرس کے فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے زیاد ہ رہی جو آج کم ہوکر 97,271رہ گئی ہے۔

کووڈ وبا پر لگام لگانے کے لئے ہفتہ کے آخر میں لاک ڈاون کے علاوہ اوڈیشہ میں اس وقت یکم جون تک لاک ڈاون ہے۔ اس درمیان اعلی تعلیم ڈائرکٹوریٹ کے تحت آنے والی تمام عوامی یونیورسٹی اور ڈگری کالج یکم جون سے کھل جائیں گے۔ اعلی تعلیم محکمہ نے اس سلسلہ میں تمام عوامی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور تمام سرکاری اور غیرسرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں کو احکامات دیئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہیلتھ) پی کے مہاپاتر نے آر ایم آر سی، بھونیشور کے ڈائرکٹر سے درخواست کی کہ وہ کورونا متاثرین کو اسپتال میں داخل کریں اور جن لوگوں کو کورونا انفیکشن نہیں ہوا ان کی ٹیکہ کاری تیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.