ETV Bharat / state

Odisha Train Accident ریلوے بورڈ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی، جانئے حادثے سے متعلق تمام اپ ڈیٹس

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 8:13 PM IST

سی بی آئی اوڈیشہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرے گی۔ ریلوے بورڈ نے اس انکوائری کی سفارش کی ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے یہ جانکاری دی۔ جمعہ کو ہونے والے ٹرین حادثے میں 275 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود ہفتہ کو جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔

ریلوے بورڈ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی، جانئے حادثے سے متعلق تمام اپ ڈیٹس

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے اتوار کو اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش کی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے بورڈ نے اس انکوائری کی سفارش کی ہے۔ حادثے کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ دو ٹریک کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ سائیڈ ٹریک پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہا ہے۔

اوڈیشہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 275 ہے، 288 نہیں۔ ریلوے بورڈ کی رکن جیا ورما نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا نے بھی اس کی تصدیق کی۔ جینا نے کہا کہ کچھ لاشیں دو بار گنی گئیں۔ زخمیوں کی تعداد 1175 ہے۔ ان میں سے 793 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے کہا کہ جو ابتدائی معلومات آئی ہیں اس کے مطابق حادثہ الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا۔ جیا ورما نے حادثے کے حوالے سے کچھ اور معلومات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مال گاڑی میں لوہا رکھا گیا تھا اس لیے وہ بہت بھاری تھا۔ ان کے مطابق یہ اتنا بھاری تھا کہ اس کی بوگی پٹڑی سے نہیں اتری۔

جیا ورما نے یہ بھی کہا کہ حادثے کا اصل شکار کورومنڈیل ایکسپریس تھی۔ ان کے مطابق تصادم کے وقت یہ 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ جب ریلوے بورڈ سے پوچھا گیا کہ کیا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا تو جیا ورما نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ بنگلور ہاوڑہ ایکسپریس 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ کیلئے عرضی داخل

اوڈیشہ میں بہنگا بازار اسٹیشن کی بیرونی لائن (لوپ لائن) پر ایک مال ٹرین کھڑی تھی۔ اس میں لوہا لدا ہوا تھا۔ ہاوڑہ سے چنئی آنے والی کورومنڈیل ایکسپریس اچانک پٹری سے اتر گئی۔ اس کی کچھ بوگیاں مال ٹرین سے ٹکرا گئیں۔ انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا۔ کچھ بوگیاں تیسرے ٹریک پر لڑھک گئیں۔ بنگلورو-ہاوڑہ ایکسپریس تیسرے ٹریک پر آئی اور کورومنڈیل ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.