اطلاع کے مطابق ستمبر 1 کو نافذ کیا گیا موٹر ویہیکل ترمیم ایکٹ 2019 کے تحت کا آٹو رکشہ ڈرائیور پر ابھی تک کا یہ سب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کمیشنر نے ڈرائیور ہری بندھو کنہار کو شراب نوشی، بغیر رجیسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ڈرائیونگ، پرمٹ، آلودگی سرٹیفیکیٹ سمیت متعدد خلاف ورزیوں کے تحت جرمانہ عائد کیا۔
اطلاع کے مطابق کنہار کو پولیس نے بھونیشور کے آچاریہ وہار علاقے میں روکا۔
ٹریفک پولیس نے 47،500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔جس میں غیر قانونی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے پر پانچ ہزار روپے ، شراب پی کر ڈرائیونگ کے لئے 10 ہزار روپے ، ہوا اور آواز کی آلودگی کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار روپے ، اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے اور دیگر خلاف ورزی کرنے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
ساتھ میں بغیر ریجسٹریشن کے گاڑی چلانے کے لیے پانچ ہزار اور بغیر انسورینس کے دو ہزار اور دیگر خلاف ورزیوں کے لیے پانچ سو روپے کا جرمانی عائد کیا۔
کنہار نے کہا کہ حال ہی میں زندگی گزارنے کے لیے آٹو رکشہ خریدا تھا، لیکن پولیس نے جرمانہ عائد کردیا۔میں اس جرمانہ کی ادائیگی نہیں کرسکتا کیونکہ میرے پاس پیسے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے اور متعلقہ دستاویز نہیں رکھنے کی وجہ سے 23 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔