ETV Bharat / state

مالیگاؤں: پستول اور موٹر سائیگل سمیت نوجوان گرفتار - جرائم کی خبریں

رواں ماہ میں پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں یہ چوتھا کیس سامنے آیا ہے جہاں پستول کارتوس رکھنے کے الزام میں اب تک چار افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

پستول اور موٹر سائیگل سمیت نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 8:11 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مسلسل دیسی پستول سمیت نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔ رواں ماہ یہ چوتھا کیس سامنے آیا ہے۔

ان چار معاملات میں پانچ پستول سمیت چار نوجوان گرفتار ہوئے ہیں اور یہ تمام معاملات پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں ہی پیش آئے ہیں۔

پستول اور موٹر سائیگل سمیت نوجوان گرفتار

اس سلسلے میں پولس ڈپارٹمنٹ نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تفصیلات دی ہے.جس کے مطابق ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی منگیش چوہان کی ہدایت پر متعلقہ پولس اسٹیشن کے سابقہ ریکارڈ میں ملزم بنائے گئے افراد اور غنڈہ گردی کے خلاف پولس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس ضمن میں پوار واڑی پولیس انسپکٹر گلاب راؤ پاٹل، سچن دھرنکر ،امباداس ڈامسے ،سچن بھامرے ،راجیش اباڑے ،راکیش جادھو ،کی سربراہی میں پیٹرولنگ کررہے پوار واڑی پولس عملہ کو رات ڈھائی بجے فارمیسی نگر، اختر آباد میں ایک مشکوک نوجوان نظر آیا جو پولس کی گاڑی دیکھ کر راہ فرار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

تب ہی پولس نے اس نوجوان کو اپنے شکنجے میں لیا اور تلاشی لی گئی تب اس کے قبضہ سے 30 ہزار مالیت کی دیسی پستول، ایک ہزار پانچ سو روپے مالیت کے تین کارتوس اور 60 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل بھی پولس نے ضبط کی ہے۔

تفتیش کے مطابق اس نوجوان کی شناخت شاہد اختر شکیل احمد عرف اختر کالیا (35) سالہ ساکن مالیگاؤں بتائی گئی۔

پوار واڑی پولس نے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ کل 91 ہزار 500 روپے مالیت کے سامان اس ملزم سے ضبط کئے گئے۔

سنیچر کے روز اس نوجوان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے 12 نومبر تک اسے پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔

اس معاملے کی مزید تفتیش معاون پولس انسپکٹر پی آر کاڑیکر رہے ہیں۔ اس سے قبل اس ماہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں فائرنگ معاملہ میں دیسی پستول کے ساتھ مدثر نامی نوجوان کو گرفتار کیا وہیں ابراہیم عبدالغنی عرف دُری کو بھی پستول سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

کلو اسٹیڈیم کے پاس سے حفیظ الرحمن کو دو پستول سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور اب شاہد اختر نامی شخص سے ایک دیسی پستول تین کارتوس ضبط کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.