ETV Bharat / state

ماں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کی خود کشی - ناسک کی خبریں

ناسک میں آج ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ والدہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کا صدمہ برداشت نہ ہونے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

مہاراشٹر: ماں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کی خود کشی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:39 PM IST

یہ چونکا دینے والا واقعہ ناسک کے روکڑو با واڑی میں پیش آیا۔ ایک نوجوان کی والدہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر اسے سماج کلیان آفس میں واقع کووڈ کیئر سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ابھی زیر علاج ہے۔ اس عورت کے سوئب نمونے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اسے کورونا ہے۔

23 سالہ نوجوان نے یہ جاننے کے بعد کہ اس کی والدہ کو کورونا ہو گیا ہے تواس نے اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

کل ناسک میں 588 مشتبہ مریضوں کی رپورٹ مثبت آئیں۔ اس میں شہر کے 407 متاثرہ افراد شامل ہیں اور مجموعی طور پر 6 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے اور مالیگاؤں سے زیادہ دیہی ناسک میں زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔ جمعہ کے روز ضلع میں ایک ہزار 415 مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا تھا ، جس سے ضلع میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 8 ہزار 716 ہو گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.