ETV Bharat / state

'شرد پوار کو کانگریس پر نکتہ چینی کرنا بند کردینا چاہیے'

مہاراشٹر کی کابینی وزیر یشومتی ٹھاکر نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار پر نکتہ چینی کی۔

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 10:13 PM IST

yashomati thakur slams sharad pawar over governance
'شرد پوار کو کانگریس پر نکتہ چینی کرنا بند کردینا چاہیے'

مہاراشٹر کانگریس کی رہنما یشومتی ٹھاکر نے کہا کہ اگر شیوسینا کی زیرقیادت مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے اتحادی جماعت ریاست میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں تو انہیں کانگریس کی قیادت پر نکتہ چینی کرنا بند کردینا چاہیے۔

یشومتی ٹھاکر نے ٹوئٹ کیا کہ سب کو اتحاد کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ایم پی سی سی کی ایگزیکٹو چیئرمین کی حیثیت سے میں ایم وی اے کے ساتھیوں سے اپیل کروں گی کہ اگر آپ مہاراشٹر میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں، تو کانگریس کی قیادت پر نکتہ چینی کرنا بند کردیجیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت بہت مضبوط اور مستحکم ہے۔ایم وی اے کی تشکیل جمہوری اقدار پر ہمارے پختہ یقین کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں این سی پی سربراہ شرد پوار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقید کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق شرد پوار نے ایک مراٹھی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی میں مستقل مزاجی کی کمی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'یہاں کچھ سوال ہیں، مستقل مزاجی کم نظر آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.