اورنگ آباد:ہر سال نو نومبر کو اردو دنیا میں علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے یوم اردو منایا جاتا ہے۔اسی کی ایک کڑی میں اورنگ آباد کے الہدی اردو اسکول کی جانب سے بچوں کی تقریب منعقد کی گئی۔ علامہ اقبال کے اشعاروں کو بھی ان طلبہ و طالبات نے پڑھا۔ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری میں کئی سارے پروگرام بھی منعقد کیے گئے تھے۔
ساتھ ہی اسکول کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل بچوں نے مولانا ابلکلام آزاد کو بھی یاد کیا۔یہ سارا پروگرام امریکہ سے آئے سلطان شمیم کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا اور اس پروگرام کی روح روا بھی سلطان شمیم تھے۔انہوں نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ طلبہ کو اپنی مادری زبان کے ساتھ دوسری زبانوں پر عبور حاصل کرنا چاہیے۔
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد ایک سماجی این جی او ہے جس کا بنیادی مقصد معاشرے میں کتابوں کے تئیں دلچسپی اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ فاؤنڈیشن پچھلے 15 سالوں سے مسلسل یہ کام کر رہی ہے۔ ہر سال نو نومبر کو فاؤنڈیشن کی طرف سے علامہ اقبال کا یوم پیدائش اسکولوں میں منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Anjuman Islam In Mumbai انجمن اسلام ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ قومی سرمایہ ہے، ڈاکٹر ظہیر قاضی
اس پروگرام میں امریکہ سے آئے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر سلطان شمیم نے بچوں سے خطاب کیا۔بچوں میں اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔ مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ دیوالی کی تعطیلات کے موقع پر مریم مرزا محلہ محلہ بال لائبریری ابھیان کے تحت شہر میں بچوں کی لائبریریوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اسکول ٹیچر ڈاکٹر نسرین قادری نے مہمان خصوصی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ سلطان شمیم دنیا کے عظیم ادیب ہیں۔