ETV Bharat / state

'فری کشمیر' بینر پر سنجے راؤت نے کیا کہا؟ - بینر رکھنے والوں نے واضح کیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ خدمات ، موبائل خدمات اور دیگر امور پر پابندی سے آزاد رہنا چاہتے ہیں

شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ 'احتجاج کے دوران نظر آنے والا 'فری کشمیر' بینر وادی میں انٹرنیٹ خدمات، موبائل خدمات اور دیگر امور پر پابندی کے خلاف تھا۔'

بھارت سے کشمیر کی آزادی کی بات برداشت نہیں کریں گے

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 12:11 PM IST

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ 'اگر کوئی 'بھارت سے کشمیر کی آزادی' کی بات کرتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'میں نے ایک اخبار میں پڑھا تھا کہ 'آزاد کشمیر' بینر رکھنے والوں نے واضح کیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ خدمات ، موبائل خدمات اور دیگر امور پر پابندی سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔'

منگل کو ڈپٹی کمشنر پولیس (زون 1) سنگرام سنگھ نشاندار نے کہا کہ 'گیٹ وے آف انڈیا میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج میں دکھائے جانے والے 'آزاد کشمیر' پوسٹر کے معاملے کو ہم نے سنجیدگی سے لیا ہے۔'

بھارت سے کشمیر کی آزادی کی بات برداشت نہیں کریں گے

گذشتہ رات احتجاج کے دوران ایک بچی پوسٹر تھامے ہوئے دیکھائی دی جس میں لکھا تھا ' آزاد کشمیر'۔۔

مظاہرین کو متعدد دیگر پلے کارڈوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا جن میں قابل اعتراض باتیں تھیں۔

کچھ پوسٹروں پر 'اے بی وی پی پر پابندی عائد کرنے' کا مطالبہ کیا گیا ، جبکہ کچھ دوسرے لوگوں نے لکھا - 'جے این یو کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ'۔

آج صبح ممبئی پولیس نے گیٹ وے آف انڈیا پر احتجاج کرنے والے افراد کو سیاحوں اور مقامی لوگوں کی تکلیف کے سبب آزاد میدان منتقل کردیا۔

Intro:Body:

mkioo

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.