ETV Bharat / state

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی مخالفت میں اب خواتین بھی سڑکوں پر - جاری نئی گائیڈ لائنز

شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی مخالفت میں جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں خواتین کا انوکھا احتجاج ہوگا۔

Women will protest on the streets against locdown in malegaon
مالیگاؤں: لاک ڈاؤن کی مخالفت میں خواتین سٹرکوں پر
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 10:27 AM IST

کورونا وائرس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز سے ہر خاص و عام پریشان ہے۔ شہر مالیگاؤں میں رمضان المبارک کے پیش نظر کاروباری افراد اور دکاندار لاک ڈاؤن کی مخالفت پر آمادہ ہے اور سیاسی رہنما سٹرکوں پر احتجاج کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

اس سلسلے میں جنتادل سیکولر کی صدر شان ہند نہال احمد نے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خلاف 13 اپریل بروز منگل دوپہر 3 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پاس خواتین کے ذریعے تالی، تھالی اور ڈبہ بجا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔رمضان المبارک قریب ہے اور ریاست بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔شہر میں گزشتہ ایک ہفتے میں مجلس اتحاد المسلمین، کانگریس اور جنتا دل کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مخالفت مختلف طریقوں سے احتجاج کی صورت میں کی گئی۔

اس لیے جمہوری طرز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا اور اپنے حق کی لڑائی لڑنا ضروری ہوگیا ہے۔اس تعلق سے سنّی تعزیہ کمیٹی نے شان ِہند کو لیٹر دے کر منگل کو ہونے والے خواتین کے احتجاج کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے اور شہر کی خواتین سے احتجاج میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے. اسی طرح شہر کے انصاف پسند لوگوں سے بھی گزارش کی گئی ہیکہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر عوام کے حق کی اس لڑائی میں ساتھ دینے کے لیے اپنے گھر کی خواتین کو باپردہ تحریک میں شامل ہونے کے لیے بھیجیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.