ETV Bharat / state

Ajit Pawar On Mete's Death میٹے کی موت سے مراٹھا تحریک نے ایک مضبوط لیڈر کھو دیا اجیت پوار

شیو سنگرام پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے سابق ممبر ونائک میٹے کی موت پر دکھ اظہار کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ مراٹھا تحریک نے آج اپنا مضبوط لیڈر کھو دیا۔ Ajit Pawar On Mete's Death

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 14, 2022, 4:28 PM IST

مہاراشٹرا: مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اجیت پوار نے اتوار کو یہاں کہا کہ سابق ایم ایل اے ونائک میٹے کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا اور مراٹھا تحریک نے آج اپنا مضبوط لیڈر کھو دیا۔ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا، 'شیو سنگرام پارٹی کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے ونائک راؤ میٹے کی اچانک موت کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ ان کی موت سے آج مراٹھواڑہ کا ایک سچا بیٹا اور مراٹھا تحریک کا ایک مضبوط لیڈر کھو گیا ہے۔

مراٹھا سماج اور مہاراشٹر کے سماجی مسائل سے واقف اور مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیے سرگرم مسٹر میٹے کی موت پر مسٹر پوار نے کہاکہ میں نے اپنے قریبی ساتھی کو کھو دیا ہے۔ وہ میرے ساتھی تھے جو مہاراشٹر کے سماجی شعبے میں طویل عرصے تک میرے ساتھ رہے۔ خیال رہے کہ سابق ایم ایل اے ونائک میٹے کی ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک حادثے میں موت ہو گئی۔ وہ مراٹھا فیڈریشن کے سابق جنرل سکریٹری اور شیو سنگرام ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ پنویل کے نزدیک مڈپ ٹنل میں پیش آیا۔ سابق ایم ایل اے اپنی ایس یو وی کار میں سفر کر رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مراٹھواڑہ کے بیڈ ضلع کے رہنے والے مسٹر میٹے کا بھارتیہ جنتا پارٹی سے قریبی تعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Acciden In Mumbai شیو سنگرام کے سربراہ ونائک میٹے کی سڑک حادثے میں موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.