ETV Bharat / state

کولکاتا: ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پرائیویٹ بس مالکان کی ہڑتال

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 8:02 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 8:54 AM IST

مغربی بنگال میں پرائیوٹ بس کے مالکان نے ڈیزل کی قیمتوں کی سنچری مکمل ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی اپنی بسوں کو اتوار کے روز سڑکوں پر نہ اتارنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف پرائیویٹ بس مالکان نے ایک دن خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا

مغربی بنگال میں ڈیزل کی قیمت ایک سو روپے سے زائد ہونے کے بعد پرائیوٹ بسوں کے مالکان نے احتجاجاً ایک دن کے لئے اپنی اپنی بسوں کو سڑکوں پر نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگال کے بیشتر اضلاع کولکاتا، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، دارجلنگ، علی پور دوار، جلپائی گوڑی، سلی گوڑی، پرولیا اور جھالدہ میں ڈیزل کی قیمتوں کی سنچری مکمل ہو گئی ہے۔

گزشتہ سال سے ہی مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ بس اور منی بس کے مالکان کے درمیان بس کے کرائے میں اضافے کو لے تنازع جاری ہے جس کا عام لوگوں پر راست اثر پڑنے لگا ہے۔

پرائیوٹ بس اور منی بس کے مالکان نے ڈیزل کی قیمتوں کی سنچری مکمل ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی اپنی بسوں کو اتوار کے روز سڑکوں پر نہ اتارنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: کسان اسرائیل الحق کو ایک کروڑ روپے کی لاٹری

بس مالکان اور ملازمین کا کہنا ہے کہ فی الحال ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے خلاف احتجاج ایک دن کے لئے بسوں کو سڑکوں پر نہ اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر حالات میں بہتری نہیں آئی تو ہم سخت فیصلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے سے عام لوگوں کو تھوڑی پریشانی ہو سکتی ہے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارے بچے بھوکے مر جائیں گے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

دوسری طرف وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ بنگال میں بس کے کرائے میں اضافہ فی الحال ممکن نہیں ہے۔ اس کے لئے متبادل کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بس مالکان ہڑتال اور بسوں کو سڑکوں پر نہ اتارنے کی دھمکی دینا بند کریں۔ اس سے کسی کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.