مہاراشٹر حکومت نے مغربی بنگال اور اترپردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملے کے مدنظر دونوں ریاستوں کو حساس مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ جس کے بعد اترپردیش اور مغربی بنگال سے مہاراشٹر جانے والے لوگوں کو اب آر ٹی پی سی آر جانچ کی منفی رپورٹ ساتھ لانی ہوگی۔
چیف سکریٹری سیتارام کنتے کے منظور کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 وبائی امراض کو 'تباہی' کے طور پر مطلع نہ کرنے تک ان دونوں ریاستوں کو 'حساس مقامات' کے طور پر مانا جائے گا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اوڈیشہ میں پانچ مئی سے 14 دنوں کا لاک ڈاؤن
غورطلب ہے کہ ریاستی حکومت نے 18 اپریل کو کیرالہ، گوا، راجستھان، گجرات، دہلی۔ این سی آر اور اتراکھنڈ کو اس فہرست میں شامل کیا تھا۔