اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقعی تپڑیا کلچرل حال میں معروف صحافی نرنجن ٹکلے کی کتاب ’’ ہو کل جج لویا‘‘ کا اجرا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب کے دوران کنہیا کمار نے عوام سے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے عوام کو سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ Inauguration of Naranjan Takle's Book by Kanhiya Kumar۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے کہ آج سچ بولنے والوں کو ختم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ سچ بولنے والے کم ہورہے ہیں۔ تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہر دور میں سچ کا پرچم بلند رہا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عوام سچ کو کب تسلیم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں ایک کتاب کی اجرائی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر فری لانس صحافی نرنجن ٹکلے کی کتاب ’’ ہو کل جج لویا‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- لکھنؤ: مرحوم صحافی حفیظ نعمانی پر کتاب کا رسم اجرا
- اورنگ آباد: کتاب بعنوان 'نامور مقررین کی فکر انگیز ادبی تقریریں' کا اجراء
اس موقع پر کنہیا کمار نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کو بچانا ہے تو سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ ساتھ ہی کنہیا کمار نے کہا کہ ہاں ہمارے ملک کی پرم پرا کو زندہ رکھنا ہوگا اور ہمارے ملک کے چائے بیچنے والے کا بچہ وزیراعظم بن سکے اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔ کنہیا کمار نے وزیر اعظم مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا پورا پبلک سیکٹر کم قیمت میں بیچ رہے ہیں۔