اس ویبینار میں قومی سطح پر وقف امور کی جانکاری رکھنے والے افراد نے حصّہ لیا جس میں ریاستی وزیر نواب ملک نے وقف بورڈ کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تمام تر معاملات کے تعلق سے پانچ روزہ ویبینار میں سیاسی لیڈران اور متولیان کے علاوہ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اس آن لائن ویبینار کا انعقاد 'فیم(Fame)' یعنی فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا جبکہ میڈیا کو اس پروگرام سے دانستہ طور پر دور رکھا گیا تھا۔
فیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ پانچ روزہ ویبینار میں وزیر اوقاف نواب ملک(nawab malik) نے بھی شرکت کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ وقف سے متعلق تمام مسائل کو آئندہ چند مہینوں میں حل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرا حکومت نے کوسہ جامع مسجد ٹرسٹ کی جگہ اضافی شرح کرائے پردینے کی منظوری دی
واضح رہے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے افسران اور ملازمین کی مجموعی تعداد 27 ہے۔