ممبئی: سلمان خورشید نے کہا کہ ہم نے ایک غیر سرکاری تنظیم 'انڈین مسلم فار سول رائٹس' کی تشکیل کی ہے اس تنظیم میں ملک کے دانشور نامور وکلاء، سماجی خدمتگار، سیکولر خیالات کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ظلم کا شکار صرف مسلم طبقہ نہیں بلکہ پسماندہ اور دلت بھی ہے اسلیے ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعه ان کے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
سلمان خورشید نے کہا کہ ہم اس تنظیم کے اغراض و مقاصد کو لیکر بھارت کے الگ الگ شہروں میں جائینگے اور ان سب لوگوں سے ملاقات کرینگے جو ملک کی موجودہ صورت حال کو سمجھتے ہیں اس مسائل کا حل نکالنے کے لیے وہ ہمارے ساتھ آئیں گے ہم اس کے لیے سیاسی سماجی ملی شخصیتوں کے ساتھ مشورہ سے کام کریں گے لیکن تنظیم کو سیاست سے دور رکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: Name change for Aurangabad and Osmanabad districts:اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کی کابینہ سے منظوری