ETV Bharat / state

NDA Passing Out Parade 'چین کی بری نظر اور پڑوسی ممالک میں سیاسی عدم استحکام ہمارے لیے چیلنج'

سی ڈی ایس جنرل چوہان نے مہاراشٹر کے پونے میں پاسنگ آؤٹ کیڈٹس کی پریڈ لائن کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مستقبل کے افسران سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ایوارڈ یافتہ کیڈٹس کو میڈلز سے بھی نوازا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 12:58 PM IST

پونے: چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے منگل کے روز کہا کہ یوروپ میں جنگ، چین کی طرف سے شمالی سرحدوں پر پی ایل اے کی تعیناتی اور پڑوس میں سیاسی اور معاشی بدحالی بھارتی فوج کے لیے ایک مختلف صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے، اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ سی ڈی ایس منگل کی صبح مہاراشٹر کے پونے میں منعقدہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے 144ویں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) کا جائزہ لے رہے تھے۔

  • PLA deployment on the northern borders is not increasing day by day, it is at the same level as it was in 2020. So there is a challenge and the armed forces are taking all kinds of steps so that there is no untoward situation...We have been able to get back to all places except… pic.twitter.com/PWT66EFc1l

    — ANI (@ANI) May 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل انل چوہان نے کہا کہ بین الاقوامی جیو پولیٹیکل آرڈر مسلسل بدل رہا ہے۔ ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جب عالمی سلامتی کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے کہا کہ ہم فوجی معاملات میں ایک نیا انقلاب بھی دیکھ رہے ہیں، جو زیادہ تر ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔ بھارت کی مسلح افواج بھی ایک بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہیں۔ جوائنٹنس، انضمام اور تھیٹر کمانڈز بنانے کی تیاری میں ہیں۔ سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے کہا کہ میں پاسنگ آؤٹ کورس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں اس مینس گڑھ میں خواتین کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اپنے مرد بھائیوں کے برابر قومی مفاد کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانے کا انتخاب کیا ہے۔

بتادیں کہ پونے کی ٹرائی سروس ملٹری اکیڈمی سے ہر سال کیڈٹس دو سیشنز میں پاس آؤٹ ہوتے ہیں۔ یہ اکیڈمی مہاراشٹر کے پونے کے کھڈک واسلا میں واقع ہے۔ پونے کے این ڈی اے سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد کیڈٹس اپنے متعلقہ مسلح افواج کی اکیڈمیوں میں ایک سال کی پری کمیشننگ ٹریننگ کے لیے جاتے ہیں۔ انڈین نیول اکیڈمی کیرالہ کے کنور ضلع میں واقع ہے۔ انڈین آرمی کے لیے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی اور فضائیہ کے لیے تلنگانہ میں واقع ڈنڈیگال میں ایئر فورس اکیڈمی ہے۔ بتا دیں کہ این ڈی اے نے گزشتہ سال جون میں طالبات کے پہلے بیچ کو بھرتی کیا تھا۔ اکیڈمی میں تربیت کو 'جینڈر نیوٹرل' بنانے کے لیے بھی مسلسل کام ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Anil Chauhan Takes Charge As CDS لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان نے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.