ممبئی: مہاراشٹر وقف بورڈ نے ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں سیّد تجمل شاہ درگاہ کی ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی کام کرنے کے الزام میں بلڈر کمپنی راکلاین ڈیولپر ،تجمل شاہ درگاہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی سمیت کل7 لوگوں کو نوٹس بھیج کر یہ وضاحت طلب کی گئی ہے کہ کیوں نہ آپکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ نوٹس درگاہ ٹرسٹ کے چیئرمین سلیم خان سکریٹری عبدالطیف خان کو بھی بھیجی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ٹرسٹ کے کئی لوگوں سے اس بارے میں بات چیت کی جس میں اُنہوں نے کہاکہ اب تک اُنہیں نوٹس نہیں ملی ہے، نوٹس ملنے کے بعد وہ اس کا جواب دیں گے۔ یوسف سلیم خان نے وقف بورڈ میں شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 8 دوکانیں اور ٹرسٹ کی 4000 اسکوائر فٹ کی جگہ پر بلڈر کمپنی کو تعمیراتی کام کے لیے دے دیا گیا ہے اس ملکیت کو پہلے عارضی طور پر دیا گیا تھا بعد میں اسے مستقل طور پر دے دیا گیا اب یہاں بلڈر نے آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کر سے ہے یہ تعمیراتی کام جاری ہے اور ٹرسٹ اس معاملے میں۔ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔
وقف بورڈ کے سی ای او معین تعشيلدر نے بتایا ہے کہ سیّد تجمل شاہ درگاہ یہ ٹرسٹ وقف کی ملکیت ہے جس پر بلڈر کمپنی راکلاین ڈیولپر کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ وقف کی اس ملکیت کی خرید و فروخت غیرقانونی طریقے سے کی گئی ہے جو وقف قوانین کی خلاف ورزی جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ایسی شکایت اُنہیں موصول ہوئی ہے اسلئے ہم نے ان سبھی لوگوں سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی ہے۔ یہاں وقف کی کئی دوکانیں ہیں جس پر تعمیراتی کام جاری ہے اسکے لیے وقف بورڈ سے کسی طرح کی کوئی اجازت نہیں لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Police Officer Andhle 'آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت پر بدعنوانی کے الزام کو لیکر کورٹ سخت'
اس سلسلہ میں راکلاین ڈیولپر کمپنی کے مالکان سے اُنکا موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں درگاہ حضرت سیّد تجمل حسین شاہ درگاہ عرف پنکھے شاہ بابا ٹرسٹ 1939 میں وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ شکایت میں یوسف سلیم خان نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وقف بورڈ اس ملکیت کو اپنے قبضے میں لے اور جو ٹرسٹ ہے اُسے بھی اپنے قبضے میں لیا جائے تاکہ وقف کی ملکیت کی لوٹ گھسوٹ بند ہو۔