ETV Bharat / state

پولیس افسر وازے کو ریمانڈ کے لیے کورٹ میں پیش کیا جائے گا - صنعت کار کو تہاڑ جیل سے دھمکی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے بار گزشتہ دنوں ایک مشتبہ کار سے جلیٹِن کی چھڑیاں ملی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تھی اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئے گئے تھے۔

Vaze to be produced before court for custody today, More Officers of Mumbai police would be interrogated?
پولیس افسر وازے کو ریمانڈ کے لیے کورٹ میں پیش کیا جائے گا
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:08 AM IST

Updated : Mar 14, 2021, 12:11 PM IST

انٹیلیا کیس معاملے میں پولیس افسر سچن وازے کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں آج ریمانڈ کے لیے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انٹیلیا کیس سے متعلق کچھ اور افسران سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔ ممبئی کے تھانے سے 3 افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اس میں انووا کار کے 2 ڈرائیور اور ایک تاجر کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس گرفتاری کے لیے این آئی اے کی تین ٹیمیں روانہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں واقع ملک کے معروف صنعتکار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر ایک مشتبہ کار سے 20 جلیٹن کی چھڑیاں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

صنعت کار کو تہاڑ جیل سے دھمکی بھیجی گئی تھی۔ امبانی کو ملی دھمکی کے معاملے کی تحقیقات انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی ایس کو دی گئی تھی جس کے بعد اے ٹی ایس نے سچن وازے سے پوچھ گچھ کی۔

وہیں مکیش امبانی کے گھر کے باہر ملنے والی مشتبہ کار کا مالک منسُکھ ہیرین 5 مارچ کو تھانے علاقے میں مردہ پایا گیا تھا۔جس کے بعد منسُکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں پولیس افسر سچن وازے کا نام سامنے آیا تھا۔

منسُکھ ہیرین کے اہلخانہ نے سچن وازے پر قتل کا الزام عائد کیا، جس کے بعد حزب اختلاف نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی تھی۔

گزشتہ روز این اے آئی نے 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سچن وازے کو گرفتار کرلیا ہے، وازے کو مشتبہ کار ملنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2021, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.