ETV Bharat / state

ملک میں تیسرے محاذ کی اشد ضرورت: شردپوار

مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت اندر جاری تنازع کے بارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اور سینئر رہنما شرد پوارنے کہا کہ حکومت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ ملک میں ایک تیسرے محاذ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کاہ کہ اس سلسلہ میں مختلف جماعتوں سے ہماری بات چیت جاری ہے۔

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 10:57 PM IST

Urgent need for a third front in country: Sharad Pawar
ملک میں تیسرے محاذ کی اشد ضرورت: شردپوار

شرد پوار نے کہا کہ اگرچہ تیسرے محاذ کو ابھی تک کوئی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔شردپوار نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ملک میں تیسرا محاذ بنانے کی تائید سینئر رہنما سیتا رام یچوری نے بھی کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹرا کی مہا وکاس آگھاڑی پر مشتمل مخلوط حکومت میں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس اہم اتحادی ہیں۔

مہاراشٹرا میں جاری اتھل پتھل کے بیچ مہاوکاس آگھاڑی میں اختلافات کویکسر مسترد کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں سرکار ٹھیک ٹھاک طریقے سے کام کر رہی ہے۔واضح رہے مہاراشٹر میں ہونے والے سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے شرد پوار کی رہائش گاہ پر کئی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔این سی پی ، کانگریس اور شیو سینا کے وزراء پوار سے ملنے کے لیے مستقل طور پریہاں آتے جاتے رہے ہیں کہا جارہا تھا کہ شرد پوار مہاراشٹرا کے بہت سے معاملات پر حکومت کے کام کرنے سے خوش نہیں ہیں۔ تاہم پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت مستحکم ہے اور کسی بھی قسم کی ناراضگی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.