اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع عام خاص میدان میں اردو کتاب میلہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں اسکول کے طلبہ و طالبات نے کتابیں خریدیں۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے پچھلے کئی مہینے پہلے اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو مفت میں پیسے جمع کرنے کے لیے غلہ تقسیم کیے تھے جس کے بعد شہر میں لگی تعلیمی نمائش میں اسکولی طلبہ نے غلے پھوڑ کر اپنی جمع رقم سے کتابیں خریدیں۔ مطالعے کے ذوق کو پروان چڑھانے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی کوشش رنگ لائی۔ Urdu Book Fair organized in Aurangabad
اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں لگی تعلیمی نمائش ہر لحاظ سے طلبا و طالبات کے لیے مفید ثابت ہورہی ہیں، اس نمائش میں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں اسکولی طلبا شرکت کررہے ہیں ، اسکولی طلبا میں مطالعے کا رجحان بڑھانے کے لیے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے اسکولوں میں طلبا وطالبات کو مفت میں غلے تقسیم کیے گئے تھے۔ تقریباً پانچ ہزار طلبا کو یہ غلے فراہم کیے گئے تھے، اس تجربے کے مثبت اثرات تعلیمی نمائش میں دیکھنے کو ملے اسکولی طلبہ نے ان غلوں میں جو رقم جمع کی تھی وہ تعلیمی ٹرپ کے دوران نمائش میں غلہ پھوڑے گئے اور غلوں میں سے نکلی رقم سے طلبا نے کتابیں خریدی، کتابوں کو جمع کرتے وقت طلبا کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔
یہ بھی پڑھیں: National Book Fair in Patna قومی کتاب میلہ میں اردو کا ایک بھی اسٹال نہیں، اردو داں طبقہ مایوس
فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ہم نے تقریبا پانچ ہزار بچوں غلہ تقسیم کیے تھے اور ان سے کہا گیا تھا کہ اس غلہ میں کچھ پیسے جمع کرے تاکہ اس سے کتابیں خرید سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں نے ایک مہینہ تک غلہ میں پسیہ جمع کیا اور اس سے کتابیں خریدی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم بچوں کو جیسا ماحول فراہم کریں گے بچے اسی پر عمل کریں گے۔