ETV Bharat / state

UPSC Candidate Guidance Program نوجوانوں کو یو پی ایس سی امتحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے پروگرام - اورنگ آباد میں کاوش فاؤنڈیشن

اورنگ آباد میں نوجوانوں کو یو پی ایس سی امتحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے کاوش فاؤنڈیشن کے ذریعہ ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے شیخ حبیب الله، سید محمد حسین اور محمد برہان زماں شرکت کریں گے۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

نوجوانوں کو یو پی ایس سی امتحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے پروگرام

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 1:22 PM IST

Updated : Jul 8, 2023, 3:53 PM IST

نوجوانوں کو یو پی ایس سی امتحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے پروگرام

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کاوش فاؤنڈیشن کی جانب سے یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ بچوں میں مسابقتی امتحانات میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی کا پرچم لہرانے والے شیخ حبیب الله، سید محمد حسین اور محمد برہان زماں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کریں گے۔

یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے شیخ حبیب الله، سید محمد حسین اور محمد برہان زماں مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ہونے والے جلسہ استقبالیہ میں شرکت کیلئے اورنگ آباد آ چکے ہیں۔ کاوش فاؤنڈیشن کے استقبالیہ پروگرام میں تینوں افسر اپنی اپنی رائے رکھیں گے۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کاوش فاؤنڈیشن کے صدر شعیب صدیقی نے بتایا کہ یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کی حکمت عملی بتانے کے لیے کلکتہ سے یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے والے برہان الزماں، وجے واڈا سے شیخ حبیب اللہ اور ممبئی سے محمد حسین آئے ہیں، جنہوں نے اسی سال یو پی ایس سی مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور تینوں نوجوان اورنگ اباد میں نوجوانوں کی یو پی ایس سی کے متعلق رہنمائی کریں گے۔

یو پی ایس سی میں پرچم لہرانے والے محمد حسین جو کہ ممبئی سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یو پی ایس سی کی تیاری کی جاتی ہے تو کئی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شروعات میں معاشی پریشانی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور والدین کو بہت زیادہ امید رہتی ہے کہ ہم یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کریں گے لیکن جب ہم امتحان میں ناکام ہوتے ہیں تو والدین کو بھی مایوسی ملتی ہے لیکن اگر آپ اچھے سے پڑھائی کرتے ہیں تو کئی سارے این جی اوز ہیں جو مفت میں تعلیم بھی دیتے ہیں اور رہائش کا بھی انتظام کرتے ہیں۔ یہ پریشانیاں وقتی طور پر رہتی ہیں۔

محمد حسین کا کہنا ہے کہ اس امتحان کے لئے ہمت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ امتحان گریجویشن سے بہت زیادہ الگ ہوتا ہے۔ یہ امتحان پریلیمس، مینس اور انٹرویو پر منحصر رہتا ہے۔ اگر اس امتحان میں انٹرویو میں فیل ہو جاتے ہیں تو اس امتحان کو شروع سے دینا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کو بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ساتھ ہی اس امتحان میں کئی سارے مضامین ہوتے ہیں۔

محمد حسین کا کہنا ہے کہ انہیں یو پی ایس سی امتحان میں چار بار ناکامی ملی ہے لیکن پانچویں مرتبہ انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ کسی نے طوفان سے نکال کر ساحل کے کنارے پہ بٹھا دیا۔ اس طرح کا سکون یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد ملتا ہے۔ محمد حسین کا کہنا ہے کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں پر دور دور تک بچے تعلیم حاصل نہیں کرتے ہیں۔ اگر کرتے بھی ہیں تو دسویں تک ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس کے بعد کام پر جانا شروع کر دیتے ہیں۔ میری کامیابی کی وجہ سے علاقے میں آج بچوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے اور وہ بھی چاہ رہے ہیں کہ مجھ جیسا بنیں۔ اسی لیے وہ یو پی ایس سی کے کئی سارے پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور تعلیم کے طرف اپنا ایک گول لے کر اگے بڑھ رہے ہیں اور اپنے عزائم طے کر رہے ہیں۔

یو پی ایس سی میں اس سال 189 واں مقام حاصل کرنے والے تیلنگانہ کے وجےواڑہ سے تعلق رکھنے والے شیخ حبیب اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابتدائی تعلیم تیلنگانہ میں ہی ہوئی ہے اور وہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ گریجویشن مکمل ہونے کے بعد ہر ایک انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اسے اچھی نوکری ملے اور وہ اچھی سروس دے سکے اور سروس کی وجہ سے لوگوں کی مدد کر سکے۔ اسی لیے انہوں نے یو پی ایس سی میں اپنی قسمت آزمائی اور انہیں یو پی ایس سی میں تین بار ناکامی ملنے کے بعد چوتھی بار میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پہلے دو سال میں پریلیمس کلیئر نہیں کر پائے لیکن تیسری مرتبہ تینوں ہی امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور 189 رینک آل انڈیا لول پر آیا ہے۔

حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ جب وہ یو پی ایس سی کے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، تب شروعات میں کافی مشکلات ہوئی کیونکہ مضامین کو سمجھنا اور سلیبس کو سمجھنے کے لیے کچھ وقت لگ جاتا ہے اور روزانہ پڑھائی کرنے سے یو پی ایس سی امتحانات میں بہت فائدہ ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ اپنی غلطیوں کو بھی سدھارنا چاہیے۔ یو پی ایس سی کے سفر میں کئی سارے اساتذہ اور سینیئر کی ضرورت ہوتی ہے ،جو وقتا فوقتا رہنمائی کرتے ہیں۔

یو پی ایس سی امتحان میں اس سال 768 واں مقام حاصل کرنے والے محمد برہان زماں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے ہوئی ہے اور انہوں نے 2019 میں ایرو اسپیس سے بایوٹیک کیا ہے۔ 2019 سے ہی انہوں نے یو پی ایس سی مسابقتی امتحانات کی تیاری شروع کر دی تھی۔ تین بار یو پی ایس سی میں ناکامی ملنے کے بعد چوتھی بار مسابقتی امتحان یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل ہوئی۔ دو بار انٹرویو دینے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن تیسری بار انٹرویو دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

برہان کا کہنا ہے کہ یو پی ایس سی میں کامیابی گارنٹیڈ نہیں ہوتی ہے لیکن مسلسل کوشش کرنے کی بنا پر بہتر کامیابی کی امید کر سکتے ہیں۔ مسلسل ناکامیابی ملنے کے بعد انسان کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ اب یو پی ایس سی چھوڑ کر دوسرا کچھ کرنا چاہیے لیکن اس وقت انسان کو جذبات میں فیصلہ نہیں لینا چاہیے۔ تھوڑا وقت سوچنے میں لگانا چاہئے اور پھر مستقبل کی راہ ہموار ہو جاتی ہے۔ اگر کسی کو یو پی ایس سی کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنی ہے اور وہ امتحان دینا چاہتا ہے تو اسے جذبات میں فیصلہ نہیں لینا چاہیے بلکہ پہلے یو پی ایس سی کی تفصیلی معلومات لینا چاہیے اور آگے فیصلہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Malegaon Successful Candidates in UPSC مالیگاؤں میں سول سروسز امتحان میں کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی

Last Updated : Jul 8, 2023, 3:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.