مرکزی وزیر نارائن رانے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے بیٹے اور رکن اسمبلی نتیشن رانے نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ رانے نے ایک فلم کا ڈائیلاگ ' کرارا جواب ملے گا' کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ نتیش نے اس ویڈیو کے ذریعے شیوسینا کو وارننگ دی ہے۔
نتیش رانے نے فلم راجنیتی کا ایک 23 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں اداکار منوج واجپئی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں منوج واجپئی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ 'مگر آسماں میں تھوکنے والے کو شاید پتہ نہیں ہے کہ پلٹ کر تھوک انہیں کے چہرے پر گرے گا۔ کرارا جواب ملے گا'۔
کیا یہ ٹویٹ شیو سینا کے لیے وارننگ ہے؟
مرکزی وزیر نارائن رانے کے ذریعہ دیے گئے بیان میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو تھپڑ مارنے والے تبصرے کے بعد منگل کو ان کی گرفتاری نے اس معاملے میں ایک نیا موڑ لادیا تھا۔ اب نتیش رانے کی اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ' نتیش رانے ویڈیو پوسٹ کرکے شیو سینا کو وارننگ دینا چاہتے ہیں'۔
مزید پڑھیں:شیوسینا رکن اسمبلی نے نارائن رانے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
واضح رہے کہ مرکزی وزیر نارائن نے 23 اگست کو جن آشیرواد یاترا کے دوران مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو تھپڑ مارنے جیسا متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے بعد سے پورے مہاراشٹر میں شیوسینا کے اراکین احتجاج کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ رہے ہیں۔