مہاراشٹر پولس نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر مرکزی وزیر نارائن رانے کو اپنے حامیوں کے احتجاج کے درمیان منگل کی سہ پہر گرفتار کرلیا۔
پولس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے رانے کو کونکن علاقے میں 'جن آشیرواد یاترا' کے دوران ضلع رتناگیری کے سنگمیشور علاقے سے گرفتار کیا۔
مرکزی وزیر کے یہ چیلنج کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا کہ "کوئی بھی ان کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتا" یا انھیں "آزادانہ گشت کرنے" سے نہیں روک سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر نے راہل گاندھی کو کہا ’بیل‘
دریں اثناء، مرکزی وزیر پرمود جٹھار نے دعویٰ کیا کہ کوئی گرفتاری وارنٹ پیش نہیں کیا گیا اور پولس نے دلیل دی کہ وہ رانے کو گرفتار کرنے کے لئے ’دباؤ‘ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں "قانون کی حکمرانی" ہے لیکن پولس مقررہ پروٹوکول پر عمل نہیں کررہی تھی۔
یو این آئی