ETV Bharat / state

Amravati Murder Case: امراوتی قتل معاملہ، نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے والوں کو مبینہ دھمکی، آڈیو وائرل

امراوتی میں کیمسٹ امیش کولہے کو چند دنوں قبل قتل کردیا گیا تھا۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نوپور شرما کی حمایت میں متنازع پوسٹ کرنے کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا۔ وہیں اب شہر کے جن جن لوگوں نے اس طرح کی پوسٹس شیئر کی ہیں، انہیں ان کے موبائل فون پر مبینہ طور پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی آمیز آڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرتا۔ Umesh Kolhe Murder Case : Threat Call Clip Viral

امیش کولہے قتل معاملہ
امیش کولہے قتل معاملہ
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 10:57 PM IST

امراوتی: امراوتی میں ایک کیمسٹ امول کولہے کا نوپور شرما کا چند دنوں قبل بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیمسٹ کا قتل نوپور شرما کی حمایت میں متنازع پوسٹ کرنے کی وجہ سے کیا گیا۔ اس کیس میں اب تک کلیدی ملزم شیخ عرفان شیخ رحیم سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے امراوتی میں جن جن لوگوں نے یہ متنازع پوسٹ کی تھی، انہیں بھی مبینہ طور پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اسی طرح کا دھمکی آمیز ایک آڈیو کلپ سامنے آیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرتا ۔

امیش کولہے قتل معاملہ

شہر کے ڈاکٹر گوپال راٹھی کو ایک رازق مرزا نام کے شخص نے فون کیا اور پوچھا کہ تم نے نوپور شرما کی حمایت میں واٹس ایپ اسٹیٹس کیوں رکھا ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے؟ آپ کیوں نوپور شرما کی حمایت کررہے ہیں جب کہ نوپور شرما کا پورا ملک مخالفت کررہا ہے۔ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایسا کریں گے تو پورا شہر آپ کے خلاف ہوجائے گا۔ اسی طرح اس نے جے موبائل شاپ کے مالک کو بھی پانچ فون کیا۔ رزاق مرزا ماسٹر مائنڈ شیخ عرفان کی تنظیم کا رکن بتایا جارہا ہے۔ پولیس اس آڈیو کال کی جانچ کررہی ہے، جس میں ڈاکٹر گوپال اور جے موبائل شاپ کے مالک کو دھمکی دی گئی ہے، وہیں مرزا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے امراوتی قتل کیس کا نوٹس لیا ہے۔ معاملہ این آئی اے کو سونپ دیا گیا۔ جیسے ہی یہ معلوم ہوا کہ یہ کیس این آئی اے کو سونپ دیا جائے گا۔ امراوتی پولیس نے تیزی سے کارروائی کی اور ملزمین کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ امراوتی پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ امول کولہے کا قتل نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس معاملے میں کلیدی ملزم سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب اس کیس میں موبائل کال پر دھمکیوں کا معاملہ بھی شامل ہو گیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ادے پور میں درزی کنہیا لال کو قتل کرنے سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل 21 جون کو مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں ایک 54 سالہ کیمسٹ امیش پرہلاد راؤ کولہے کو قتل کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 21 جون کی رات 10 بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا تھا جب امیش کولہے اپنی امیت میڈیکل اسٹور بند کرکے گھر جارہے تھے۔ ان کے بیٹے سنکیت (27سالہ) اور ان کی بیوی ویشنوی دوسرے اسکوٹر پر ان کے ساتھ جا رہے تھے۔

پولیس میں درج اپنی شکایت میں سنکیت نے پولس کو بتایا تھا کہ ہم پربھات چوک سے آگے جا رہے تھے اور ہمارے اسکوٹر مہیلا کالج نیو ہائی اسکول کے گیٹ پر پہنچ گئی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر دو آدمی اچانک میرے والد کے اسکوٹر کے سامنے آگئے۔انہوں نے میرے والد کی موٹر سائیکل روکی اور ان میں سے ایک نے ان کی گردن کی بائیں جانب چاقو سے وار کیا۔میرے والد گر گئے اور خون بہہ رہا تھا۔میں نے اپنی اسکوٹر روکی اور مدد کے لیے چیخنے لگا۔ایک اور شخص آیا اور تینوں موٹرسائیکل پر موقع واردات سے فرار ہوگئے۔آس پاس کے لوگوں کی مدد سے کولہے کو قریبی ایکسن ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.