دو دن قبل رات میں تقریباً ڈھائی بجے الہاس نگر کے ایک ڈانس بار میں کچھ لوگوں کے درمیان ہونے والے تنازع پر شرابیوں کے ایک گروہ نے شہر کے گول میدان پٹاخہ مارکیٹ روڑ پر دیپک بھوئر نامی نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے جان لیوا حملہ کر اسے شدید طور زخمی کردیا تھا جس کی ہسپتال لے جاتے وقت موت واقع ہوگئی تھی۔
الہاس نگر کے وٹھل واڑی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر قتل کے کلیدی ملزم کو نریش عرف ببلیا رام سنگھ چوہان کو دھولیہ شہر سے گرفتار کرتے کیا تھا۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی قتل میں ملوث راجو کنوجیا، یوگیش لاڈ، انیکیت شرساٹھ، رتیک بھیوسانے ، راہل کنوجیا کو گرفتار کرکے الہاس نگر کورٹ میں پیش کر کورٹ نے چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔