مہاراشٹر میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس متحدہ طور پر حکومت سازی کر رہی ہے اور ادھو ٹھاکرے کو وزیراعلی بنایا جا رہا ہے۔
اب تک اٹھارہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کی قیادت کر چکے ہیں۔ اس میں ودربھ، مراٹھواڑہ، مغربی مہاراشٹر، کوکن اور دیگر علاقوں کے رہنما شامل ہیں لیکن اقتصادی دارالحکومت ہونے کے باوجود ممبئی سے صرف ایک ہی وزیر اعلیٰ بن سکا ہے اور ادھو ٹھاکرے، ممبئی کے دوسرے رہنما ہیں جو وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
قبل ازیں ممبئی کے رہنما منوہر جوشی وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے لیکن ان کی پیدائش ممبئی میں نہیں ہوئی تھی۔ اب شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیں گے جو ممبئی سے دوسرے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں رہنما شیوسینا کے ہی ہیں۔
- اب تک مہاراشٹر کے جو وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے نام درج ذیل ہیں۔
- یشونت راؤ چوہان، کراڈ، ستارا
- ماروت راؤ کنموار، چندر پور
- پی کے ساونت وینگرلے، سندھو درگ
- وسنت راؤ نائک، پوسد، ایوت محل
- شنکر راؤ چوہان، بھوکر، ناندیڑ
- وسنت دادا پاٹل، سانگلی
- شرد پوار، بارا متی
- عبدالرحمان انتولے، شری وردھن، رائے گڑھ
- بابا صاحب بھوسلے، نہرو نگر
- شیواجی پاٹل نلنگیکر، نلنگا، لاتور
- سدھاکر راؤ نائک، پوسد، ایوت محل
- منوہر جوشی، دادر، ممبئی
- نارائن رانے، مالون، سندھو درگ
- ولاس راؤ دیشمکھ، لاتور
- سشیل کمار شندے، جنوبی سولاپور
- اشوک چوہان، بھوکر، ناندیڑ
- پرتھوی راج چوہان، کراڈ جنوب، ستارا
- دیویندر فڑنویس، جنوبی مغربی ناگپور