ETV Bharat / state

'ہم اچھی حکومت دیں گے'

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 11:41 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاست میں اچھی حکومت چلانے کی بات کی ہے۔

ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کابینہ کے کام کی شروعات شیواجی مہاراج کے دارالحکومت رائے گڑھ قلعہ کی تجدید کے لیے 600 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے اور اس پروجیکٹ کے لیے 20 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے، ویڈیو

اس کے بعد انہوں نے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں کسان مشکلات سے دوچار ہیں جس کے مد نظر ہدایت دی گئی ہے کہ ریاستی حکومت و مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے اب تک جتنی بھی رقومات منظور کی جا چکی ہیں جو اب تک استعمال نہیں ہوئی اس کے بارے تفصیل فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تفصیلات حاصل ہونے کے بعد کسانوں کی فلاح کے لیے کام کیا جائے گا۔

اس دوران جب ادھو ٹھاکرے سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا شیوسینا سیکولر ہوگئی ہے؟ تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹر سے سوال کیا کہ آپ بتائیے سیکولر کا مطلب کیا ہے۔

Intro:Walkthrough updated Body:..Conclusion:..
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.