ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر، عثمان آباد کا دھاراشیو اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ڈی بی پاٹل کے فیصلے پر روک لگا دی گئی ہے۔ Rename Aurangabad, Osmanabad suspended
ان تین شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاست میں ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مہا وکاس اگھاڑی کی سابقہ حکومت نے لیا تھا۔ Rename Aurangabad, Osmanabad suspended by Eknath Shinde government
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے خط جاری کرنے کے بعد ایسا اسٹریٹجک اور مقبول فیصلہ نہیں لیا جا سکتا، اس لیے نام کی تبدیلی کو موخر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
واضح ر ہے کہ اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر رکھنے کے اعلان کے بعد اورنگ آباد نامنتر ویرودھی کرتی سمیتی سمیت اپوزیشن جماعتوں، تمام سول سوسائٹیوں کی قیادت میں بائیں بازو کی جماعتوں نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی اور اس فیصلے کے خلاف احتجاج میں اورنگ آباد میں خاموش مارچ بھی نکالا۔
مزید پڑھیں:
- اورنگ آباد نام کی تبدیلی معاملے پر کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، شرد پوار
- اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف کل جماعتی ریلی کا انعقاد
یو این آئی