ETV Bharat / state

ایک اور لاک ڈاون کےلیے ادھو ٹھاکرے کا انتباہ

وزیراعلی کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’کچھ پابندیوں کے ساتھ آزادانہ طور پر رہنا پسند کیا جائے گا یا نہیں؟‘

Uddhav Thackeray warns of another lockdown amid rising Covid-19 cases
ایک اور لاک ڈاون کےلیے ادھو ٹھاکرے کا انتباہ
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:47 PM IST

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کہ ’اگر لوگ ماسک نہیں پہنتے ہیں یا صحت کے قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو لاک ڈاون دوبارہ نافذ کردیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو بغیر کسی نرمی کے سختی کے ساتھ لاک ڈاون کو نافذ کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ زندگی معمول پر آگئی ہے۔ پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہر کوئی ایسے زندگی گذار رہا ہے، جیسے کورونا پوری طرح ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی لاپرواہی سے گھر میں موجود بزرگ لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ٹھاکرے نے کاروباری تنظیموں، سیاسی، سماجی، ثقافتی انجمنوں کو آگے آکر عوامی مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’خاص طور پر شادی و دیگر تقریبات میں سماجی فاصلہ کو ہر حال میں برقرار رکھنا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.