ETV Bharat / state

Uddhav Thackeray Slams Koshyari: گورنر نے تمام حدیں پار کر دیں، ادھو ٹھاکرے

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 8:17 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ممبئی کے بارے میں متنازع تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے نہ صرف ریاست کے اصل باشندوں کی توہین کی ہے بلکہ یہ بیان دے کر اپنی تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔ ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ کوشیاری نے یہ بیان جان بوجھ کر دیا ہے۔ Bhagat Singh Koshyari Gujaratis Remark

Bhagat Singh Koshyari Controversial statement
بھگت سنگھ کوشیاری کا متنازع تبصرہ

ممبئی: شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ 'گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے حدیں پار کر دی ہیں۔ انہیں اس کرسی کا احترام کرنا چاہیے جس پر وہ براجمان ہیں۔ انہوں نے بھگت سنگھ کوشیاری سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس قسم کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ واضح رہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ممبئی کے مضافات اندھیری میں راجستھانی صنعت کار شانتی دیوی چمپا لال کوٹھاری کے نام سے ایک سڑک کو منسوب کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگر عروس البلاد ممبئی اور اس سے متصل، تھانے ضلع سے گجراتیوں اور راجستھانیوں کو ہٹا دیا جائے تو ممبئی معاشی دارالحکومت نہیں رہے گی اور پیسوں سے خالی ہوجائے گی۔ گورنر کے اس بیان کی چوطرفہ مذمت کی گئی ہے اور اسے ریاست کے مراٹھی باشندوں کی توہین قرار دیا گیا ہے۔ Bhagat Singh Koshyari Controversial Statement

  • #WATCH | If Gujaratis and Rajasthanis are removed from Maharashtra, especially Mumbai and Thane, no money would be left here. Mumbai would not be able to remain the financial capital of the country: Maharashtra Governor Bhagat Singh Koshyari pic.twitter.com/l3SlOFMc0v

    — ANI (@ANI) July 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گورنر نے مارواڑی گجراتی برادری کی سشائش بھی کی تھی اور کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں اس علاقے کی ترقی میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں خصوصی طور پر عوامی فلاح کے مختلف کام مثلاً ہسپتال و اسکول کا قیام ان کے مالی تعاون سے عمل میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں کبھی کبھی لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں کہ اگر گجراتیوں اور راجستھانیوں کو مہاراشٹر سے نکال دیا جائے، خاص طور پر ممبئی اور تھانے سے تو آپ کے پاس کوئی پیسہ نہیں بچے گا۔ گورنر کے خطاب کا ویڈیو سوشل میڑیا پر وائرل ہورہا ہے اور ریاست کی اپوزیشن پارٹیوں نے اسے تنقتید کا نشانہ بنایا۔ شیوسینا اور کانگریس دونوں نے گورنر کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا اور اسے مراٹھی برادری کی توہین قرار دیا۔

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ جیسے ہی بی جے پی کے زیر نگرانی وزیراعلیٰ اقتدار میں آتا ہے مراٹھی باشندوں کی توہین شروع ہوجاتی ہے۔ سنجے راوت نے ٹویٹ کیا کہ 'وزیراعلی ایکناتھ شندے، کم از کم گورنر کی مذمت کریں۔ یہ مراٹھی محنتی لوگوں کی توہین ہے۔ راوت نے گورنر کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔

کانگریس لیڈر سچن ساونت نے بھی اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے گورنر کی طرف سے مراٹھی لوگوں کی توہین تشویشناک ہے۔ نیشلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی گورنر کے بیان کی مزمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.