ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:40 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، ٹھاکرے نے سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔

ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
ادھو ٹھاکرے کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ان کے فرزند آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود رہے، آدتیہ ٹھاکرے ریاستی وزیر بھی ہے، انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان سی اےاے اور این پی آر پر تبادلہ خیال ہوا۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ' وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک میں این آر سی لاگو نہیں ہوگا اور این پی آر کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کسی کو سی اے اے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے سی اے اے اور این پی آر پر اپنا خیال واضح کردیا ہے۔'

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کی عبوری صدر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما ایل کے اڈوانی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان وزیر اعلی کے عہدے کے لیے کافی تلخی آگئی تھی، شیوسینا نے بی جے پی سے الگ ہوکر کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.