ETV Bharat / state

ممبئی میں طوفانی بارش، 55 مسافروں کو بچایا گیا - byculla station of mumbai

ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی کی لائف لائن تصور کی جانے والی ریلوے خدمات شہر و مضافات میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور کئی ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔

image
image
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 7:28 AM IST

ممبئی کے مسجد اور بائیکلہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہو جانے سے دو لوکل ٹرینیں پھنس گئیں جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے ان ٹرینوں میں پھنسے 55 مسافروں کو بحفاظت نکالا۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیا پردھان نے بتایا کہ 'نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے ان ٹرینوں میں پھنسے ہوئے تمام 55 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔'

قبل ازیں ریلوے اسٹاف نے سی ایس ٹی سے کرجت جانے والی لوکل ٹرین میں پھنسے 150 مسافروں کو بحفاظت نکالا۔

این ڈی آر ایف کے مطابق کرجت سے سی ایس ٹی کی طرف جانے والے ایک اور ٹرین مسجد اسٹیشن سے 60 میٹر کے فاصلے پر پھنس گئی جس میں سے کشتی کی مدد سے 40 افراد کو بچایا گیا۔

این ڈی آر ایف کا ٹویٹ
این ڈی آر ایف کا ٹویٹ

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاستی دارالحکومت ممبئی میں جاری موسلادھار بارش سے رونما ہونے والے حالات کا جائزہ لیا اور محکمہ موسمیات کی ہدایت کے مطابق متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کو کہا۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بھی شہر و مضافات میں موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے رتناگیری، سندھودرگ، پالگھر، کولہاپور، تھانے اور رائے گڑھ کے ڈسٹرکٹ کلکٹرز کے ساتھ موسلادھار بارش کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.