ETV Bharat / state

انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی دو جائیدادیں ممبئی میں نیلام - داؤد ابراہیم کی جائیدادوں

Two properties of Dawood Ibrahim's kin sold off at auction انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی چار جائیدادوں کی نیلامی آج عمل میں لائی گئی یہ ملکیت داؤدابراہیم کی والدہ آمنہ بی کے نام پر رجسٹرڈ تھی ممبئی سے قریب رتنا گیری کھیڈ ممباک میں آم کے باغات کاشتکاری کی زمین اور داؤد کا میراثی گھر بھی شامل ہے اس میں سے دو جائیدادوں کا ہی سودا مکمل ہوا جبکہ دو جائیدادوں کی خریداری نہیں ہوئی ہے-

مافیا سرغنہ داؤدابراہیم کی دوجائیدادیں ممبئی میں نیلام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 10:50 PM IST

Updated : Jan 5, 2024, 11:00 PM IST

ممبئی: انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی چار جائیدادوں کی نیلامی آج عمل میں لائی گئی یہ ملکیت داؤدابراہیم کی والدہ آمنہ بی کے نام پر رجسٹرڈ تھی ممبئی سے قریب رتنا گیری کھیڈ ممباک میں آم کے باغات کاشتکاری کی زمین اور داؤد کا میراثی گھر بھی شامل ہے اس میں سے دو جائیدادوں کا ہی سودا مکمل ہوا جبکہ دو جائیدادوں کی خریداری نہیں ہوئی ہے-آن لائن بھی اس میں بولی لگائی گئی تھی نیلامی میں اجئے سریواستو نے حصہ لیا-

اس میں سے انہوں نے جائیداد خریدی ہے دو جائیدادوں میں سے ایک جائیداد 3.28 لاکھ میں فروخت ہوئی اور ایک جائیداد جسکی قیمت 15 ہزار تھی وہ دو کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے اس کی بولی دو کروڑ روپے لگائی گئی تھی داؤدابراہیم کی ان چاروں جائیدادوں کو سفیما قانون کے تحت قرق کیا گیا تھا اور دہشت گردی قانون کے تحت اس کی نیلامی عمل میں لائی گئی داؤد ابراہیم کی یہ جائیدادیں ممبئی میں نیلام کی گئی داؤدابراہیم کی کل 11 جائیدادیں ہیں جس میں سے یہ چار جائیدادوں کو آج نیلام کیا گیا اس میں سے صرف دو ہی فروخت ہوئی ہے۔

داؤدابراہیم کی اس سے قبل ممبئی میں بھی ملکیت فروخت کی گئی تھی جس کی بولی اجئے سریواستو نے لگائی تھی اب دوبارہ اجئے سریواستو نے یہ جائیداد خریدی ہے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے رتنا گیری میں بھی داؤدابراہیم کی جائیدادیں ہیں اور وہ داؤد ابراہیم کا آبائی وطن بھی ہے یہاں داؤد ابراہیم کا بچپن گزرا تھا داؤد ابراہیم کی جائیداد اس کی میراثی اور پشتینی جائیداد میں سے تھیں ان جائیدادوں کی فروخت سفیما قانون کے تحت کی گئی۔ ممبئی 1993ء بم دھماکوں میں مفرور مطلوب داؤد ابراہیم پر ممبئی میں بم دھماکوں کی سازش کو انجام دینے کا الزام بھی ہے۔

مافیا سرغنہ داؤدابراہیم نے ڈونگری سے جرائم کی دنیامیں قدم رکھاتھا اور پھر وہ جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بن گیا ممبئی بم دھماکوں سے قبل ہی داؤد ابراہیم ہندوستان کو خیرباد کہہ چکا تھا لیکن ممبئی مسلم کش فساد کے بعد 1993 ء کو جو سلسلہ وار بم دھماکہ ہوا اس میں داؤدابراہیم کا نام سامنے آیا تھا مافیا سرغنہ داؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر ممبئی میں ہی مقیم تھی جبکہ اس کے دیگر رشتہ دار بھی ممبئی ہی تھے البتہ حسینہ پارکر کا انتقال ہوچکا ہے اور اب داؤدابراہیم کا چھوٹا بھائی اقبال کاسکر جیل میں مقید ہے اس کا بھانجہ علی شاہ نے اس سے این آئی اے کی تفتیش میں یہ واضح کیا تھا داؤدابراہیم نے دو شادیاں کی ہیں اب علی شاہ دبئی میں مقیم ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 5, 2024, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.