ریاست مہاراشٹر کے کلیان جیل کی دیوار پھاند کر دو قیدیوں کے فرار ہونے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔
قیدیوں کے فرار ہونے کی واردات نے جیل کے حفاظتی انتظامات اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع تھانے کے کلیان واقع ادھار واڈی جیل کی دیوار پھاند کر فرار ہوگئے۔
ان دونوں قیدیوں کو کلیان کھڈکپاڑہ پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
شیام پریم چند چوہان جس کی عمر 23 برس ہے۔ نئی بستی بھیونڈی کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف بھیونڈی شہر پولیس تھانہ اور کون گاؤں پولیس تھانہ میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اسی معاملے میں اس کی گرفتاری ہوئی تھی اور جیل میں تھا۔
ممبئی: پولیس کانسٹیبل کی کورونا وائرس سے موت
دوسرا ملزم ویناش کیلاش گائکواڈ جس کی عمر 21 برس ہے۔ وہ کوسید پیٹھن اورنگ آباد کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف کلیان کے مہاتما پھولے پولیس تھانہ میں آئی پی سی 392 اور 379 کے تحت دو مقدمات درج تھے اور دونوں ملزمین ادھار واڑی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔
مگر آج علی الصباح تقریباً 6 بجے جیل انتظامیہ کو چکمہ دے کر جیل کی دیوار پھاند کر فرار ہوگئے۔ ان دونوں ملزمین کو کلیان پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ ابھی تک ان کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔