ممبئی کے سر جے جے مارگ پولیس تھانے کی حد میں ایس بی یو ٹی پروجیکٹ کی لفٹ گر جانے کے سبب دو مزدور زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے مزدور کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اسی کنسٹرکشن سائٹ پر ایک کرین کا بیلٹ ٹوٹ جانے کے سبب ایک مزدرو ہلاک ہوگیا۔ Two Killed in Accidents At SBUT Construction
اس حادثے کو لیکر جے جے مارگ پولیس تھانے نے ٹھیکیداروں کے خلاف لاپرواہی اور غیر اراداتا قتل کا معاملہ درج کیا ہے حالانکہ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے نام قسمت شیخ 28 اور سید علی 22 ہے۔ دونوں مزدور مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ بتا دیں کہ اس علاقے کی از سر نو تعمیر کی جارہی ہے، اس تعمیراتی کام کا مقصد ہے کہ اس علاقے میں تنگ کھولیوں میں رہنے والوں کو کشادہ گھر اور بنیادی سہولیات مل سکے۔ Two Killed in Accidents At SBUT Construction
یہ بھی پڑھیں: Building Collapsed in Gurugram: زیرتعمیر عمارت کے گرنے سے دو افراد ہلاک