پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت کیج تالو میں انیگان کے رہنے والے سودھاکر رنگ ناتھ گولی(38)کے طورپر ہوئی ہے۔
اس نے بدھ کو گاؤں کے ایک درخت سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔شبہ ہے کہ اس نے بینک سے لیے قرض کو چکانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔اس نے فصل کو نقصان ہونے پر قرض لیاتھا۔
بیڑ تالک کے دیوریا چیواڑی گاؤں کا کسان بھانڈوالکر(52)نے بجلی کے ننگے تار کو پکڑ لیا جس سے کرنٹ لگنے سے وہ شدید طورپر جھلس گیا۔اسے فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔شبہ ہے کہ اس نے کھیتوں میں پیداوار نہ ہونے اور بینک کے قرض کے بوجھ تلے دبے ہونے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں ایک جنوری 2019سے اب تک 450سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔