فرضی ٹی آر پی معاملہ میں ایک نجی میڈیا ادارے کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ممبئی پولیس نے عدالت میں جو سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں ارنب گوسوامی کو ملزم بنایا گیا ہے.
ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 9 مہینے قبل ایف آئی آر درج کی تھی اور اس وقت کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بتایا تھا کہ ٹی آر پی گھوٹالہ میں ارنب گوسوامی بھی شامل ہیں۔
بہر حال، ممبئی پولیس نے 22 جون (منگل) کو عدالت میں فائل سپلیمنٹری چارج شیٹ میں ارنب سمیت پانچ لوگوں کا نام شامل کیا ہے۔ ارنب کے علاوہ اے آر جی آؤٹلیر میڈیا (ریپبلک ٹی وی کا مالکانہ حق رکھنے والے) کے چار لوگوں کے نام ہیں۔ پولیس کے ذریعہ عدالت میں فائل کی گئی 1800 صفحات کی چارج شیٹ میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھوپال: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
فرضی ٹی آر پی معاملہ میں معاون ملزمین کے طور پر سی ای او پریہ مکھرجی، شیویندو ملیکر شیوا سندرم کا بھی نام ہے جنھیں پہلے وانٹیڈ دکھایا گیا تھا۔ اب تک پولیس نے 15 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں بارک (بی اے آر سی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر پارتھو داس گپتا اور ریپبلک ٹی وی چیف ایگزیکٹیو افسر وکاس کھانچندانی بھی شامل ہیں۔
یو این آئی