مغربی بنگال میں 27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات Municipal elections in West Bengal کے پیش نظر ریاست کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے۔
اس دوران ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے بج بج میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں جشن جلوس کا اہتمام کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی۔
ترنمول کانگریس کے رہنما عتیق الرحمٰن منڈل نے کہا کہ جیت کا پورا یقین تھا لیکن اپوزیشن والوں نے امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کر کے حیرت میں ڈال دیا لیکن جیت جیت ہوتی ہے، جیت کے جشن منانے کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہے گا۔