ETV Bharat / state

ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش - maharashtra news

شہر مالیگاؤں کے معروف سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا-

image
image
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:29 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ٹیپو سلطان کی 270ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس مرتبہ کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے شہر میں کہیں بھی جلوس اور کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں ہوئی لیکن مالیگاؤں کے معروف سماجی کارکن رضوان بیٹری والا نے ٹیپو سلطان چوک میں مختصر طور پر ٹیپو سلطان کی ولادت کا جشن سادگی کے ساتھ منایا۔

ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش

رضوان بیٹری والا نے ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ٹیپو سلطان چوک کی تختی کو صاف کیا اور احترام کے ساتھ گلپوشی کی اور مقامی لوگوں کے سامنے مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی شہادت اور کارناموں کو بیان کیا۔

انھوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منائے یا نہ منائے کم از کم شہر میں تو ایک چھوٹی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے تھی۔

رضوان بیٹری والا نے سوال کیا کہ ٹیپو سلطان چوک نام سے منسوب اداروں اور ان کے نام کی مالا جپنے والے رہنماؤں نے کیوں نہیں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.