ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع 'گرین مالیگاؤں ڈرائیو' کے زیر اہتمام جامعہ معہد ملت میں بڑی تعداد میں شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر جامعہ معہد ملت Jamia Mahade Millat کے مہتمم مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے روئے زمین پر پھیلے ہوئے درخت انسانوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہمیں نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحول کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر فرد کو اپنے اطراف درخت لگانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
اس دوران اعجاز الدین نے کہا کہ ہم پورے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیکہ ہم کسی سے پیچھے نہیں دنیا ہمارے پیچھے چلنے والی ہے۔ انہوں نے بھارت کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب ایک ہوجائے تو ایک گلدستے کی طرف پورہ بھارت نظر آئے گا۔ وہیں گرین ڈرائیو کے رکن آصف عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے ساتھ آلودگی میں بھی میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے انہیں نے14 2013 میں گرین ڈرائیو کی شروعات کی۔ جس کے زریعے پورے مالیگاؤں میں 5 لاکھ درخت لگانے کا آغاز کیا گیا ۔اب تک تقریباً 80 ہزار سے زائد درخت مالیگاؤں و مضافات میں لگائے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاص رپورٹ: مالیگاؤں کو ہرا بھرا کرنے کا مشن