چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے پنویل جانے والی ہاربر لائن کی ایک لوکل ٹرین کے واشی اسٹیشن پہنچنے پر آگ لگ گئی حالانکہ اس واقعہ میں کسی بھی فرد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ٹرین کو خالی کراکر اسے کار شیڈ روانہ کردیا گیا ہے لیکن پینٹاگراف میں آگ دیکھ کر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔
سینٹرل ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹرین کے پینٹاگراف پر ایک نامعلوم شخص کے تھیلے پھینکنے کے بعد لگی تھی۔ جس کے بعد واشی میں لوکل ترین خدمات تقریباً 12 منٹ متاثر رہی۔
آج صبح شہر میں بارش ہونے کے سبب بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔