ETV Bharat / state

Mumbai International Airport ممبئی ایئرپورٹ سے تین غیر ملکی شہری گرفتار

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی ٹیم نے تین غیر ملکی شہریوں کو 3 کلو سونے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ سونے کی قیمت تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ Gold Recovered At Mumbai Airport

ممبئی ایئرپورٹ سے تین غیر ملکی شہری گرفتار

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 12:57 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تین غیر ملکی شہریوں کو سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ ملزمان 1.40 کروڑ روپے مالیت کا 3 کلو سونا اپنے زیر جامے میں چھپا کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس معاملے کی اطلاع کسٹم کے ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو دی اور بتایا کہ یہ گرفتاریاں 10 مارچ کو کی گئیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ تینوں غیر ملکی شہری ادیس ابابا سے ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر انہیں روکا گیا۔ سونا ان کے زیر جامے اور جوتوں کے سول میں چھپا ہوا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ کسٹم ایکٹ کی دفعہ 110 کے تحت سونا ضبط کیا گیا اور مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے مہاراشٹر کے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی کی ایک 30 سالہ خاتون کو کروڑوں کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ہیروئن کا وزن 7.6 کلو گرام تھا۔ ایئرپورٹ حکام خاتون سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ ساتھ ہی ریونیو افسران یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ اسمگلنگ کے اس جرم میں خاتون کے علاوہ اور کون لوگ ملوث ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہیروئن کی قیمت کا تخمینہ 54 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ خاتون نے تفتیش کے دوران افسران کو بتایا کہ اس سال جنوری میں اس نے زامبیا سے ممبئی کامیابی سے منشیات سمگلنگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.