ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 2 پازیٹیو مریض ملنے کے بعد اب مراٹھواڑہ میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعدا 3 ہو گئی ہے جن میں ہنگولی ضلع کا ایک مریض بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ اب بھی کئی زیر علاج مریضوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔
ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر، اورنگ آباد پولس کمشنر چرنجیو پرساد اور متعلقہ اضلاع کے کلکٹرز و دیگر عہدیداران، عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ حالات کی سنگینی کو محسوس کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انتہائی شدید ٖضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اورنگ آباد شہر کے علاقہ عارف کالونی میں پونہ سے واپس آنے والا 21 ساالہ ایک انجینیئر اور سڈکو این - 4 کی رہنے والی 59 سالہ خاتون جس کا شوہر کچھ دن قبل دہلی سے اورنگ آباد لوٹا تھا، کے نمونے کی رپورٹ مثبت پائی گئی، ان دونوں کے علاوہ ایک اور مشکوک شخص کو سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے ان علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور عوام نے بھی ازخود ان علاقوں اور گلیوں کو بند کر دیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر نے کہا ہے کہ 'ان علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولتیں متعلقہ کارپورٹرز کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔'
کورونا وائرس نے مراٹھواڑہ میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔ ہنگولی ضلع کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج 49 سالہ ایک شخص کی ورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
اسپتال میں زیر علاج 5 مشتبہ مریضوں میں سے یہ پہلی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ دیگر 4 افراد کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
Conclusion: