ETV Bharat / state

بی جے پی اور این سی پی کے درمیان اب ہوگی خطوط کی جنگ - شیواجی مہاراج

مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی اور ریاست میں حکمران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے درمیان اب خطوط کے ذریعے سے جنگ ہونے کا امکان ہے۔

There will now be a war of letters between the BJP and the NCP
بی جے پی اور این سی پی کے درمیان اب ہوگی خطوط کی جنگ
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:41 PM IST

رام مندر میں زمینی پوجا پر مودی سرکار پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی تنقید کے بعد، بی جے پی نے انہیں جئے شری رام کے ساتھ دس لاکھ خط بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اب این سی پی بھی بی جے پی کو جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

این سی پی وزیراعظم نریندر مودی کو 'چھترپتی شیواجی مہاراج کی جئے' کے نعرے کے ساتھ 20 لاکھ خط بھیجنے جارہی ہے۔

وہیں نومنتخب ممبران نے راجیہ سبھا میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ادیان راجے بھوسلے نے 'جئے ہند ، جئے مہاراشٹر ، جئے بھوانی--- جئے شیواجی' کے نعرے لگاتے ہوئے حلف مکمل کیا تھا۔

اسی سے نائب صدر وینکیا نائیڈو نے انھیں مبینہ طور پر تاکید کی تھی کہ تھا کہ انہیں ایوان میں اس طرح کا اعلان نہیں کرنا چاہئے۔ بعد ازاں اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شیواجی مہاراج سے محبت کرنے والے ( شیو یریمی) اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے 'چھترپتی شیواجی مہاراج کی جئے' کے عنوان سے 20 لاکھ خطوط لکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو روانہ کرنے کی تیاری میں ہے۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو کریں گے۔ بی جے پی نے این سی پی صدر شرد پوار کی جانب سے اس ضمن میں کیے گیے تبصرے اور ان کے بیان پر بی جے پی کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

اس کے بعد اب بی جے پی یوتھ فرنٹ نے خطوط کے ذریعہ شرد پوار کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی یووا مورچہ کے ریاستی صدر وکرانت پاٹل کے مطابق، بی جے پی یووا مورچہ کی طرف سے پوار کو جئے شری رام لکھے ہوئے 10 لاکھ خطوط ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر بھیجے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.