ETV Bharat / state

آئی اے ایس آفیسر سنجے دَینے مالیگاوں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 9:41 AM IST

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر کے طور پر آئی اے ایس آفیسر سنجے دَینے کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

آئی اے ایس آفیسر
آئی اے ایس آفیسر

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کمشنر عہدہ پر فائز ہوئے میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نئے کمشنر کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ اہالیان مالیگاؤں کی دیرینہ خواہش تھی کہ شہر میں آئی اے ایس رینج کے آفیسر کی تقرری کی جائے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 225 آئی اے ایس آفیسران اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی رہنمایانہ ہدایات و قوانین کے مطابق جن محکمہ جات میں آئی اے ایس آفسرز کی تقرری لازمی بتائی جارہی ہے اس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا بھی شمار ہوتا ہے۔اسی مناسبت سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر کیلئے ایک آئی اے ایس آفیسر کا نام وزارت سے سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر سنجئے دینئے کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں :مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد

سنجے دینے ضلع کاسٹ سرٹیفکیٹ جانچ کمیٹی گوندیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔لیکن اب انہیں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔وہ جلد ہی مالیگاؤں پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.